ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں /    یوگی سرکار رامائن ’پاٹھ‘ کے بعد مظاہرین کے مطالبات سے ’بے خبر‘ 

   یوگی سرکار رامائن ’پاٹھ‘ کے بعد مظاہرین کے مطالبات سے ’بے خبر‘ 

Wed, 11 Jul 2018 02:04:27    S.O. News Service

 باغپت:10/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جب اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت بنی اور یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنایا گیا تو لوگوں کے درمیان یہ امید پیدا ہوئی کہ اب ریاست کی حالت سدھر جائے گی؛لیکن ہوا اور ہورہا ہے اس نظریہ کے بالکل برعکس۔باغپت ضلع کے ٹیکری گاؤں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ لوگوں کی توقعات پر حکومت نے پانی پھیر دیا ہے۔ واضح کہ گاؤں میں نو تعمیر شدہ سی ایچ سی کو چالو کروانے کی مانگ کو لے کر گزشتہ چھتیس دنوں سے دھرنا جاری ہے۔گاؤں کے لوگوں سے جب بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ حکومت کے نمائندے خود اپنے بنائے قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے حکومت کی طرف سے 30 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے، لیکن 36 دنوں کے دھرنے کے باوجود بھی ہمارے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بادشاہ مہاراجاؤں کے عہد میں پانچ سے سات فیصدی کر لے کر بھی راجہ مہاراجہ قوم کے تمام بنیادی مسائل کا ازالہ کر دیتے تھے؛ لیکن اب اپنی آمدنی کا تقریبا 56 فیصد ادا کرکے بھی عوام اپنے بنیادی حقوق کے لئے بھی ترس رہی ہیں۔عوام کے نمائندے عوام کی کمائی کو مختلف منصوبوں میں لگاتے رہتے ہے، لیکن عوام کو ان منصوبوں کا کوئی فائدہ نہیں مل پاتا ہے اور نمائندے اس کے بارے میں سوچتے بھی نہیں ہیں۔ واضح ہو کہ دھرنا دے رہے لوگوں کے درمیان بی جے پی کے قومی مجلس عاملہ کے رکن وجے پوار پہنچے اور انہوں نے ٹیکری ہسپتال کی قابل رحم حالت کو دیکھا۔اس دوران لوگوں نے سی ایچ سی بحال کرانے کی مانگ کو لے کر جم کر نعرے بازی کی۔ جس کے بعد پوار نے کہا وہ ٹیکری کی اس مسئلہ کو قومی سطح پر تنظیم کے درمیان رکھیں گے۔ اس کے بعد جائے احتجاج پر رامائن پاٹھ کا انعقاد بھی کیا گیا۔    


Share: